پنجاب بھر میں تیلدار اجناس کی ربیع اقسام کی کاشت کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پیر 25 ستمبر 2017 14:37

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) پنجاب بھر میں تیلدار اجناس کی ربیع اقسام کی کاشت کے شیڈول کااعلان کردیاگیا ہے اور کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ شیڈول کے مطابق کاشت یقینی بنائیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ تمام پنجاب میں کینولا اقسام پنجاب کینولا، فیصل کینولا ، پی اے آر سی کینولاہائبرڈ 25 ستمبر سے 31 اکتوبر تک ، تمام پنجاب میں خانپور رایا یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک تمام پنجاب میں چکوال رایا 25 ستمبر سے 31اکتوبر تک ، تمام پنجاب میں چکوال سرسوں 25 ستمبر سے 15 اکتوبر تک ، تمام پنجاب میں سرسوں ڈی جی ایل یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک اور بھکر ، خوشاب ، رحیم یار خان ، میانوالی ، بہاولنگر ، بہاولپور سمیت کم بارش والے علاقوں میں تارامیرا کی فصل کی کاشت فوری شروع کرکے آخر اکتوبر تک جبکہ آبپاش علاقوں میں یکم اکتوبر سے شروع کرکے 15 نومبر تک مکمل کی جاسکتی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ ان اقسام کا وقت برداشت مارچ کے آخری ہفتہ سے لے کر اپریل کے آخری ہفتہ تک ہے۔

متعلقہ عنوان :