نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے ،ْ شیخ رشید احمد

پیر 25 ستمبر 2017 14:37

نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے ،ْ شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے اب اداروں کو برا نہ کہا تو حالات بہتر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں واحد شخص تھا جو کہتا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نیان سے دستاویزات مانگیں جو یہ لوگ نہ دے سکے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان کیالیکشن کے مطالبے سے متعلق مجھے علم نہیں تھا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 6ماہ پاکستان کیلئے اہم ہیں۔