ایم کیو ایم نہیں چھوڑی،

پارٹی قیادت کو ن لیگ کے حق میں ووٹ دینے کی وجوہات سے آگاہ کر دیا تھا ،ْ میاں عتیق شیخ

پیر 25 ستمبر 2017 14:31

ایم کیو ایم نہیں چھوڑی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) ایم کیو ایم سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نہیں چھوڑی، پارٹی قیادت کو ن لیگ کے حق میں ووٹ دینے کی وجوہات سے آگاہ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق نے کہاکہ مجھے ایم کیو ایم کی قیادت نے نکالا ہے تاہم اپنی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ ہوں۔پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی حکمت عملی واضح نہیں تھی، فاروق ستار سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی تھی اور ملاقات میں فاروق ستار نے پارٹی سے نکالنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔