ایم کیو ایم نے سینیٹ میں ابہام کی ذمہ داری چیئرمین پر ڈال دی

چیئرمین سینیٹ کے علم میں تھا انتخابات بل میں اہم ترمیم آ رہی ہے اس حوالے سے ممبران کو پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا ،ْ شیخ صلاح الدین

پیر 25 ستمبر 2017 14:31

ایم کیو ایم نے سینیٹ میں ابہام کی ذمہ داری چیئرمین پر ڈال دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) انتخابات بل کی منظوری کے دوران ایم کیو ایم نے ابہام کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ پر ڈال دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما شیخ صلاح الدین نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے علم میں تھا کہ انتخابات بل میں اہم ترمیم آ رہی ہے، انہیں اس حوالے سے ممبران کو پہلے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

انہوںنے کہا کہ انتخابات بل کی منظوری کے دوران ابہام کی ذمہ داری چیئرمین سینیٹ پر عائد ہوتی ہے، چیئرمین سینیٹ کی ذمہ داری تھی کہ پارلیمانی لیڈرز سے کہتے کہ وہ ممبران کی حاضری یقینی بنائیں۔ممبران کے علم میں ہی نہیں تھا کہ انتخابات بل میں اتنی اہم ترمیم آ رہی ہے، شیخ صلاح الدین نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اتنے اہم اجلاس کی خود صدارت کیوں نہیں کی، وہ کیوں صبح صبح کرسی صدارات چھوڑ کر چلے گئے، ہمیں اس میں سازش نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روایت کے مطابق اجلاس ہمیشہ جمعہ کی نماز کے وقت ملتوی ہو جاتا ہے ،ْ جمعہ کی نماز کے بعد اتنی اہم رائے شماری کرائی گئی جبکہ نماز کے بعد بڑی تعداد میں ارکان واپس چلے جاتے ہیں۔ہمیں اس میں پیپلز پارٹی کی زیادہ سازش نظر آتی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مک مکا کی پالیسی ہے، یہ دونوں جماعتیں معاملات اپنے طور پر طے کر لیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :