Live Updates

نوازشریف کی واپسی سے متعلق منفی باتوں پر افسوس ہے ،ْآصف کرمانی

پیر 25 ستمبر 2017 14:31

نوازشریف کی واپسی سے متعلق منفی باتوں پر افسوس ہے ،ْآصف کرمانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق منفی باتیں کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے ،ْ نوازشریف شوق سے نہیں بیماراہلیہ کے پاس لندن گئے تھے۔میڈیا سے گفتگو میں آصف کرمانی نے کہاکہ (ن )لیگ نوازشریف کی قیادت میں کل بھی متحد تھی آج بھی ہے اورکل بھی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، سابق وزیراعظم منگل کو نیب عدالت میں جائیں گے، ان کی سیاسی اورقانونی مشاورت جاری ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان غیرسنجیدہ شخص ہیں، ان کی سیاست میں بلوغت نہیں۔آصف کرمانی نے کہا کہ پارٹی صدر کے حوالے سے ورکنگ کمیٹی، جنرل کونسل فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیماراہلیہ کے پاس لندن گئے تھے، بیگم کلثوم نواز کے تین آپریشنز ہوچکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات