نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ،ْ

کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے پارٹی کسی قسم کی سازش کا شکارنہیں ،سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے باوجود تحفظات برقرار ہیں ،ْ مشاہد اللہ خان

پیر 25 ستمبر 2017 14:28

نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے ،ْکل احتساب عدالت میں پیش ہونگے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ،ْبے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا استقبال اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر ریلوے سعد رفیق، طارق فضل چوہدری، مشاہد اللہ، انوشہ رحمان، خرم دستگیر، پرویز رشید، میئر اسلام آباد انصر عزیز اور طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا ،ْسابق وزیر اعظم کے استقبال کے لیے ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ کے باہر موجود تھی۔

سابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی وطن واپس پہنچے اور پیر کی صبح وطن واپس پہنچنے کے بعد احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی واپسی سے پہلے لندن میں مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا گیا۔ وطن واپسی پر سابق وزیر اعظم نواز شریف خوشگوار موڈ میں نظر آئے ،ْنواز شریف ایئرپورٹ سے سیدھے پنجاب ہائوس پہنچے جہاں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی ،ْپنجاب ہائوس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، پرویز رشید ، وزیرریلویخواجہ سعد رفیق اور دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی۔

سینیٹر مشاہد اللہ نے بتایا کہ پارٹی کسی قسم کی سازش کا شکارنہیں ،سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے باوجود تحفظات برقرار ہیں۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کل منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اور اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔