پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے اپنی ہی سندھ حکومت پر سوالات اُٹھا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 14:02

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے اپنی ہی سندھ حکومت پر سوالات اُٹھا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے اپنی ہی حکومت پر اُنگلی اُٹھا دی ۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوئی ، میں بڑے عرصے سے کہتا رہا ہوں کہ سندھ میں ہماری پرفارمنس شاپ ونڈو ہو گی۔

(جاری ہے)

اس میں میں نے ان کی منت بھی کی اور کہا کہ بس ایک مرتبہ اس سال سندھ سے سارا کچرا اُٹھا دو ، ایک مرتبہ سندھ سے سارا کچرا صاف کر دو۔ لیکن میں مانتا ہوں کہ سندھ میں ہماری کارکردگی مزید بہتر ہونی چاہئیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ میرا دوست ہے اور وہ بہت محنت سے کام کر رہا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس کو وقت تھوڑا ملا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: