چین روس مشترکہ سمندری فوجی مشقیں اختتام پذِیر

مشقوں کا مقصد چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون اور افواج کی دوستی کو فروغ دینا تھا ،دونوں ممالک نے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق فوجی مشق کی،چائنہ ریڈیو

پیر 25 ستمبر 2017 14:26

چین روس مشترکہ سمندری فوجی مشقیں اختتام پذِیر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) چین روس آٹھ روزہ مشترکہ سمندری فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں، مشقوں کا مقصد چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون اور افواج کی دوستی کو فروغ دینا تھا ،دونوں ممالک نے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق فوجی مشق کی ہے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین روس مشترکہ سمندری فوجی مشق دو سرے مرحلے کی مشقیں تھیں ۔

پہلے مرحلے کی مشق اکیس تا اٹھائیس جولائی بالٹک سمندر میں منعقد ہوئی ۔چینی بحریہ اور روسی بحریہ نے مشترکہ فضائی ، سمندر میں ریلیف ، مشترکہ بورڈنگ جیک سمیت مختلف موضوعات پر مشترکہ مشق کی ۔ چینی اور روسی بحریہ نے پہلی بار بالٹک سمندر میں مشترکہ فوجی مشق کی ہے ۔دوسرے مرحلے کی مشق اٹھارہ تا پچیس ستمبر تک جاپانی اور اوخوسک سمندرمیں منعقد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کی بحریہ نے سب میرین ریسکیو، مشترکہ اینٹی سب میرین، مشترکہ فضائی دفاع اور مشترکہ اینٹی جہاز ، مشترکہ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف موضوعات پر مشقیں کیں ۔موجودہ فوجی مشق چین روس کی فوجوں کے سالانہ منصوبے کے مطابق منعقد کی گئی ہے تاکہ چین روس کے جامع اسٹریٹجک تعاون کے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنایا جائے اور دونوں ممالک کی فوجوں کی دوستی کو مضبوط کیا جائے ۔

اس کے علاوہ ، مشق میں دونوں ممالک کی فوجوں کی سمندری سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلے اور خطے کے استحکام کے تحفظ اور دونوں فریقین کی کارروائیوں کو مشترکہ طور پر منظم کرنے کی صلاحیت حاصل کی جائے ۔موحودہ فوجی مشق کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں اس کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال سے متعلق بھی نہیں ہے ۔ اور دونوں ممالک نے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق فوجی مشق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :