ترکی نے شمالی عراق کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی

پیر 25 ستمبر 2017 14:17

ترکی نے شمالی عراق کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی
ْ انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) شمالی عراقی انتظامیہ کی خود مختاریکیلئے ہونے والے ریفرنڈم کے جواز میں ترکی نے شمالی عراق سے ملحقہ اپنی سرحد کو بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطا بق شمالی عراقی انتظامیہ کی خود مختاری کیلیے ہونے والے ریفرنڈم کے جواز میں ترکی نے شمالی عراق سے ملحقہ اپنی سرحد کو بند کر دیا ہے۔ شمالی عراقی لیڈر مسعود بارزانی نے امید ظاہر کی تھی کہ ترکی ہمارے ساتھ اپنی سرحد بند نہیں کرے گا جس نے عالمی دباو کے باوجود ریفرنڈم منعقد کروانے پر اصرار جاری رکھا ہوا ہیجس کے لیے رائے دہی شروع ہو چکی ہے ۔ واضح رہے کہ شمالی عراق کی درآمدات کا 70 فیصد ترکی کے راستے پورا ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :