قلندرآباد پریس کلب الیکشن،

عتیق الرحمن شاہ پریس کلب کے صدر منتخب

پیر 25 ستمبر 2017 14:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) قلندرآباد پریس کلب کے الیکشن مکمل ہو گئے۔ الیکشن میں عتیق الرحمن شاہ کو آئندہ تین سال کیلئے قلندرآباد پریس کلب کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

عابد خان جدون نائب صدر، صفدر حسین جنرل سیکرٹری، واصب علی فنانس سیکرٹری اور بابر خان پریس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ الیکشن گذشتہ روز قلندر آباد پریس کلب میں منعقد ہوئے۔ کامیاب ہونے والے عہدیداران نے پریس کلب کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :