کالا خان تکہ شاپ کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،

ملازم جھلس کر جاں بحق ہو گیا

پیر 25 ستمبر 2017 14:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) ایبٹ آباد کے لنک روڈ پر واقع کالا خان تکہ شاپ کے گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجہ میں گودام میں سویا ملازم جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

گودام آتشزدگی سے مکمل طور پر خاکستر ہو گیا، تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کالا خان تکہ شاپ کے گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجہ میں گودام میں سویا سکردو کا رہائشی ملازم25 سالہ نسیم جھلس کر بری طرح زخمی ہوا۔ زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :