متحدہ عرب امارات کے تمباکو نوشوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر سگریٹ ذخیرہ کر لئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 ستمبر 2017 13:58

متحدہ عرب امارات کے تمباکو نوشوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر سگریٹ ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25ستمبر 2017ء ):متحدہ عرب امارات میں تمباکو کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان تمباکو نوشوں نے سگریٹ ذخیرہ کرنا شروع کر دیے ۔تمباکوں نوشوں نے یہ اقدام سگریٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا ۔تفصیلات کے مطابق تمباکو نوشوں نے اگلے مہینے سے لاگو ہونے ٹیکس سے بچنے کے لیے سگریٹ ذخیرہ کر لیے ۔اگلے مہینے سے لاگو ہونے والے ٹیکس کے باعث تمباکو کی مصنوعات کی قیمتیں 100فیصد بڑھ جائیں گی ۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ تمباکو نوشوں نے دکانداروں کو ایڈوانس پیسے دے رکھے ہیں تا کہ ان کے لیے موجودہ قیمتوں پر ہی سگریٹ کے کارٹن ذخیرہ کر لیے جائیں ۔یہ بات بھی دیکھنے میں آرہی ہے کہ تمباکو نوش یکم اکتوبر کو نیا ٹیکس لاگو ہونے سے پہلے بے تحاشا سگریٹ خرید رہے ہیں تاکہ انکو ذخیرہ کر کے بڑھتی ہوئی قیمتوں سے کم از کم متاثر ہوں ۔

(جاری ہے)

دکانداروں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے سگریٹ کے بہت محدود کارٹن فراہم کیے جا رہے ہیں جو مارکیٹ کی طلب کو پورا نہیں کر پا رہے ۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ طلب اور رسد میں واضح فرق کی وجہ سے وہ اپنے مستقل گاہکوں کو بھی سگریٹ فراہم نہیں کر پا رہے ۔جبکہ کچھ دکانداروں کا کہنا تھا کہوہ اپنے گاہکوں سے اس وعدے پر یڈوانس رقم لے رہے ہیں کہ انکو بعد میں موجودہ قیمتوں پر ہی سگریٹ فراہم کریں گے ۔