سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری پر پی ٹی آئی نے اپنے دو سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) : سینیٹ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل 2017ء کی منظوری کے دوران غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دو سینیٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے غیر حاضر رہنے والے سینیٹر نعمان وزیر اور سینیٹر کینتھ ولیم کو جاری کیا۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے سینیٹرز سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔ دونوں سینیٹرز کو سینیٹ کے اجلاس سے عدم حاضری پر جواب جمع کروانے کے لیے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سینیٹ کے اجلاس میں انتخابیہ اصلاحات بل 2017ء پر ووٹنگ ہوئی تھی۔