ابھیشک بچن نے فلم ’’پلٹن‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا

پیر 25 ستمبر 2017 13:54

ابھیشک بچن نے فلم ’’پلٹن‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن نے فلم ’’پلٹن‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز جے پی دتا کی فلم ’’پلٹن‘‘ کی کہانی 1962ء میں ہونے والی انڈو چین کی جنگ پر مبنی ہے میں ابھیشک بچن نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلمساز کا کہنا ہے کہ ابھیشک بچن نے فلم ’’پلٹن ‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی کے آغاز کی24گھنٹے پہلے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فلم میں کام کرنے سے انکار ان کی کوئی ذاتی وجہ ہے۔ فلم میں ابھیشک بچن کی جگہ دوسرے اداکار کے نام کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں سنیل شیٹی، ارجن رامپال، پلکیت سمرت، سدہانتھ کپور، سونو سوڈ، گورمیت چوہدری، جیمی شرگل، جیکی شروف اور لوسینہا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :