ڈی پی سی کمیٹی کی سفارشات پر گلگت بلتستان کی ماتحت عدالتوں میں ترقیاں و ججز کے تبادلے

پیر 25 ستمبر 2017 13:53

ڈی پی سی کمیٹی کی سفارشات پر گلگت بلتستان کی ماتحت عدالتوں میں ترقیاں ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء)چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس وزیر شکیل احمد نے محکمانہ ترقی کمیٹی ڈی پی سی کے سفارشات پر گلگت بلتستان کے ماتحت عدالتوں میں 3 ججز کی ترقیاں اور9 ججز کا بین اضلاع تبادلے کی سمری کی منظوری دیدی ،جس کی روشنی میں رجسٹرار چیف کورٹ جی بی احمد جان نے ترقیوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مفتی لقمان حکیم گریڈ20کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گریڈ21، سینئر سول جج گریڈ19 سید محمد فیصل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گریڈ20 اورسول جج گریڈ18 محمد یوسف کو سینئر سول جج گریڈ19 میں ترقی دی گئی جبکہ9 ججز کا بین اضلاعی تبادلہ بھی کیا گیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لقمان حکیم کو دیامر سے گانچھے ،راجہ منہاج علی کو ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج سکردو سے نگر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل احمد خان کو نگر سے دیامر، سید محمد فیصل کو سینئر سول جج سکردو سے ترقی دے کر ایڈیشنل سیشن جج سکردو، سینئر سول جج راحت علی چنگیزی کو استور سے سکردو، سینئر سو ل جج ھجیب اللہ کو خپلو سے استور، سول جج محمد یوسف کو سینئر سول جج گریڈ 19میں ترقی دے کر گلگت سے خپلو سمیت سول جج مشبہ روم اور ڈاغونی کا ایڈیشنل چارج بھی دے دیا اور سول جج دلشاد علی حیدر کو ہنزہ سے سول جج سکردو اور سول جج شیرباز علی کو سکردوسے ہنزہ تبادلہ کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔