حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 25 ستمبر 2017 13:51

حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے یوم دفاع باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹنڈوجام میں منعقد ہونے والا یوم دفاع انٹر ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ حیدر آباد ڈسٹرکٹ نے اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں حیدر آباد ڈسڑکٹ نے 28پوائنٹس سکور کئے جبکہ رنر اپ ٹیم ٹنڈو اللہ یار ڈسٹرکٹ 24 پوائنٹس سکور کر سکی۔

(جاری ہے)

ونر ٹیم کی جانب سے کاشف حسین نے 16 حذیفہ خان نے 8 اور رنر اپ ٹیم کی جانب سے شکیب خان نے 10 اور دانش سلیم نے 8 پوانئٹس سکور کئے قبل از سیمی فائنل مقابلوں میں ٹنڈو اللہ یار نے ٹنڈو جام کو 25-22 سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں تقسیم انعامات میں سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عبدالناصر، روٹری کلب میرپورخاص کے منصور چیمہ صاحب نے انعامات تقسم کئے۔ ٹورنامنٹ کے تمام انعامات کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرغلام محمد خان نے اسپانسر کئے اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس زرعی یونیوورسٹی کے انوار حسین خانزادہ نے تمام مہمانوں کو آجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :