پنجاب کی22اضلاع حساس قرار،

13 بی کیٹگری میں شامل ، محرم الحرام میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ فوج اور رینجرز کی بھی حساس مقامات پر تعیناتی کی سفارش کی گئی

پیر 25 ستمبر 2017 13:47

پنجاب کی22اضلاع حساس قرار،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے موقع پر پنجاب کی22اضلاع کو حساس قرار دیدیا ہے،اور 13اضلاع کو بی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، محرم الحرام میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، فوج اور رینجرز کی بھی حساس مقامات پر تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو محرم الحرام کے موقع پر پنجاب پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، پنجاب کے 22اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے،جبکہ12اضلاعکوبی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے،لاہور،جھنگ،فیصل آباد،ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کو حساس اضلاع قرار دیا گیا ہے، محرم الحرام کے موقع پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے،موبائل فون اور ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔