Live Updates

شریف خاندان اللہ کی پکڑمیں ہے،

سانحہ ماڈل ٹائون میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سزا ملے گی،نواز شریف نے کسانوں اور غریبوں سے نوالہ چھینا ، مجھے کیوں نکالا اب نیا نعرہ بن چکا سارے جہان کو سمجھ آگئی ان کو نہیں آئی مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کارکنوں سے خطاب

پیر 25 ستمبر 2017 13:46

شریف خاندان اللہ کی پکڑمیں ہے،
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف خاندان اللہ کی پکڑمیں آیا ہے،سانحہ ماڈل ٹائون میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سزا ملے گی،نواز شریف نے کسانوں اور غریبوں سے نوالہ چھینا ہے، مجھے کیوں نکالا اب نیا نعرہ بن چکا ہے، سارے جہان کو سمجھ آگئی ان کو نہیں آئی کہ کیوں نکالا۔

(جاری ہے)

پیرکو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آیا ہے، حکمرانوں کو 25سال سے چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،حکومت نے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگادیا ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سزا ملے گی۔ بچوں کے بیانات بھی نواز شریف کے خلاف گواہی بنتے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کسانوں اور غریبوں سے نوالہ چھینا ہے۔ مریض رل رہے ہیں، اسپتالوں میں کوئی پرسان حال نہیں ہے، جہاں جاتے ہیں، ادھر چور چور کے نعرے لگتے ہیں، مجھے کیوں نکالااب نیا نعرہ بن گیا ہے، سارے جہان کو سمجھ آگئی ان کو نہیں آئی کہ کیوں نکالا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات