ْپاکستان اور چین کے مابین گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سمندر کنارے تعمیر ہونے والی 19کلومیٹر طویل سڑک پر 17ارب روپے لاگت آئیگی مفاہمتی یادداشت پر چیئرمین جی پی اے اور چائنہ سی سی سی کے چیئرمین نے دستخط کئے

پیر 25 ستمبر 2017 13:46

ْپاکستان اور چین کے مابین گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے سے متعلق مفاہمتی ..
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان اور چین کے مابین گوادر ایسٹ بے ا یکسپریس وے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ، سمندر کنارے تعمیر ہونے والے 19کلومیٹر طویل سڑک ایکسپریس وے پر 17ارب روپے لاگت آئیگی، مفاہمتی یادداشت پر جی پی اے کی جانب سے چیئرمین گوادر بندرگاہ اور چائنہ سی سی سی کے چئرمین کے نے دستخط کئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے مابین گوادرکے ایسٹ بے پر ایکسپریس وے کے امور سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یاداشت پر پاکستان کی طرف سے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی اور چین کے ڈپٹی منسٹر برائے مواصلات چنگ بائوچنگ نے کیے اس موقع پر وزیر مملکت برائے بندرگاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال اور چینی وفد سمیت دیگر ارکان بھی موجود تھے سی پیک منصوبے کے تحت سمندر کنارے تعمیر ہونے والے 19کلومیٹر طویل سڑک ایکسپریس وے پر 17ارب روپے لاگت آئیگی۔

(جاری ہے)

تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط ہونے سے ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی ہم چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :