Live Updates

اسحاق ڈار استعفیٰ دیں ،

جیل ان کا مقدر بن چکی ہے، نعیم الحق ہمارا حکومت اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے، شاہد خاقان عباسی کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں، عوام کو اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے،نئے انتخابات کرانے کے لیے گنجائش ہے،تحریک انصاف کے رہنما کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 13:46

اسحاق ڈار استعفیٰ دیں ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اسحاق ڈار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل ان کا مقدر بن چکی ہے، ہمارا حکومت اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں، عوام کو اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے،نئے انتخابات کرانے کے لیے گنجائش ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ ہمارا حکومت اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ(ن)لیگ کی حکومت نے نظام میں بے شمار خامیاں پیدا کرکے اسے تباہی کی راہ پر جھونک دیا، معیشت تباہ ہوگئی ہے اور اس سال پاکستان نے جو قرض واپس کرنے ہیں اس کے آدھے پیسے بھی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو شرم نہیں آتی، انہیں فوری استعفی دینا چاہیے تھا، ہمیں یقین ہے جیل اسحاق ڈار کا مقدر بن چکی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ایاز صادق کے نوازشریف کے استقبال کے لیے جانے سے ثابت ہوگیا کہ اسیپکر کا عہدہ ان کے اقتدار کو طول دینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، یہ ہتھکنڈے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہیں، ہم دیکھیں گے آئندہ دنوں میں نوازشریف کا رویہ کیسا رہتا ہے۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ عوام کو اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا موقع دیا جائے، نئے انتخابات کرانے کے لیے گنجائش ہے، الیکشن کمیشن جوڈیشل کمیشن کی سفارشات اور ہماری سفارشات پر عمل کرکے انتخابات کو شفاف بنائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات