Live Updates

نااہلی کیس ، عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات اور درخواست عدالت میں جمع کرادیں

میاں بیوی کے درمیان ادائیگی کسی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کر نا ضروری نہیں، گوشواروں میں 65لاکھ بطور تحفہ ظاہر کیے گئے ، بنی گالہ اراضی پر موقف میں کبھی تبدیلی نہیں آئی، دستاویزات ،میں موقف

پیر 25 ستمبر 2017 13:46

نااہلی کیس ، عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات اور درخواست عدالت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) عمران خان نااہلی کیس میں عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات اور درخواست عدالت میں جمع کرادیں،درخواست میں کہا گیا کہ میاں بیوی کے درمیان ادائیگی کسی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کر نا ضروری نہیں، گوشواروں میں 65لاکھ بطور تحفہ ظاہر کیے گئے ، بنی گالہ اراضی پر موقفمیں کبھی تبدیلی نہیں آئی۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں عمران خان کے نااہلی کیس میں عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں، دستاویزات متفرق درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بنی گالہ اراضی پر موقف میں کبھی تبدیلی نہیں آئی،بنی گالہ اراضی کی ابتدائی دو اقساط اپنے ذرائع سے جمع کرائیں ، گوشواروں میں65لاکھ بطور تحفہ ظاہر کیے۔میاں بیوی کے درمیان ادائیگی کسی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :