کمسن لڑکیوں سے شادی کا معاملہ،بھارت میں گرفتار عمان کے 5شہریوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 ستمبر 2017 13:29

کمسن لڑکیوں سے شادی کا معاملہ،بھارت میں گرفتار عمان کے 5شہریوں کی قسمت ..
حیدر آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25ستمبر 2017ء ):کمسن لڑکیوں سے شادی کرنے پر گرفتار ہونے والے عمانی شہریوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھارتی ریاست حیدر آباد میں 5عمانی شہریوں کو کم سن لڑکیوں سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔بھارت میں 18سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنا ایک جرم ہے ۔گرفتار ہونے والے عمانی شہریوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں عمان کے قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کرونے کے لیے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔ عمانی قونصلیٹ سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمانی شہریوں کو شادی کے لیے بھارتی ایجنٹوں پر انحصار کرنے کی بجائے درست اور قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔معلومات کے مطابق گرفتار ہونے والے عمان کے شہری اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں اور انکو فی الحال جیل منتقل نہیں کیا گیا ۔اس معاملے کو جلد حل کروانے کے لیے حیدر آباد میں عمانی قونصلیٹ بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں ۔عمان کے قوانین کے مطابق کسی بھی شہری کو غیر ملک میں شادی کرنے پہلے عمان کی حکومت سے اجازت لینا ہوتی ہے ۔