نارتھ کراچی میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 12گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

پیر 25 ستمبر 2017 13:38

نارتھ کراچی میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 12گھنٹے بعد قابو پا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) نارتھ کراچی میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 12گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا،تاہم آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نارتھ کراچی میں شفیق موڑ کے قریب گتے کی فیکٹری میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کی 15گاڑیوں نے 12گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ آگ اتوار کی شام 7بجے لگی جسکی فوری اطلاع دی گئی مگر فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے آیا جس کے باعث آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔چیئرمین وسطی ریحان ہاشمی بھی اس جگہ پہنچے ان کا کہنا تھا سہولیات کی کمی کی وجہ سے ایمرجنسی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :