پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائیاں،

3 ملزمان گرفتار

پیر 25 ستمبر 2017 13:38

پاکستان رینجرز سندھ کی کارروائیاں،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نی2 مختلف کارروائیوں میں3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے درخشاں اور کورنگی کے علاقوں سے 3 ملزمان شیخ محمد وقاص، فیصل ذوہیب اور وقارکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کرلی۔گرفتار کئے گئے ملزمان ڈکیتی، موبائل فون چھینے، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان کو تفتیش کے کئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :