نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور ، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 13:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) : نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے نوابزادہ گزین مری کو 10 لاکھ روپے کے ضمانی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے معروف سردار خیر بخش مری کے بیٹے صاحبزادہ گزین مری کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی پر کوئٹہ ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :