سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کے معاملے پر نیا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 ستمبر 2017 13:14

سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کے معاملے پر نیا فل بینچ تشکیل دے دیا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25ستمبر 2017ء ):سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ۔فل بینچ کچھ دیر بعد درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کرنے کے معاملے پر نیا فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

نئے فل بنچ کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کریں گے۔فل بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شہباز رضوی بھی شامل ہیں ۔فل بینچ کچھ دیر بعد درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کی دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل ٹاون سانحہ کی رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم دیا تھا جس پر حکومت نے اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔