Live Updates

تحریک انصاف نے ایوان بالا میں الیکشن بل 2017ء پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے سینیٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے

پیر 25 ستمبر 2017 13:22

تحریک انصاف نے ایوان بالا میں الیکشن بل 2017ء پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) تحریک انصاف نے ایوان بالا میں الیکشن بل 2017ء پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے دونوں سینیٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے پیر کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق نوٹسز سینیٹر نعمان وزیر اور کینتھ ولیمز کو بھیجے گئے ہیں۔ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اس معاملہ پر چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر دونوں سینیٹرز سے جواب مانگا۔ دونوں سینیٹرز کو وجوہات بتانے کیلئے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات