حافظ حفیظ الرحمن کی دہشتگردوں کی فائرنگ سے لیفٹیننٹ ارسلان عالم اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 6 پاکستانی شہریوں کی شہادت مذمت

بھارت مسلسل ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کررہا ہے اور نہتے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہاہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

پیر 25 ستمبر 2017 13:22

حافظ حفیظ الرحمن کی دہشتگردوں کی فائرنگ سے لیفٹیننٹ ارسلان عالم اور ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے راجگال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 6 پاکستانی شہریوں کی شہادت کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کررہا ہے اور نہتے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہاہے۔ افواج پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کے واقعات کا بھرپور جواب دیا ہے۔ پاکستانی قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔ ہمیںاپنی افواج کی قربانیوں پر فخر ہے جو ہر قسم کے واقعات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں اور افواج پاکستان پر بلاجواز حملے کرنے کی روش نہیں چھوڑی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :