محکمہ تعمیرات میں تبادلے اپوزیشن لیڈر حا جی شاہ بیگ کے کہنے پر ہو ئے ہیں

، ہماری حکومت نے میرٹ کی بحا لی اور حق دار کو اس کا حق دیا ہے ‘ وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹرمحمداقبال

پیر 25 ستمبر 2017 13:22

محکمہ تعمیرات میں تبادلے اپوزیشن لیڈر حا جی شاہ بیگ کے کہنے پر ہو ئے ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) گلگت بلتستان کے وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات میں تبادلے اپوزیشن لیڈر حا جی شاہ بیگ کے کہنے پر ہو ئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے اسمبلی میں کہا تھا کہ محکمہ تعمیرات میں چھوٹے ملازمین کر پشن کر تے ہیں جس پر سپیکر اسمبلی نے رولنگ دی اور اس رولنگ پہ عمل کر تے ہو ئے ان کے تبادلے کئے گئے جنہوں نے دو سال تک ایک ہی جگہ پر ڈیوٹی دی تھی، کل 140 ملازمین کے تبادلے ہو ئے، ان ملازمین میں سب کر پٹ نہیں تھے، کچھ ہو نگے لیکن ہم نے یہ کام اپوزیشن کے کہنے کے مطابق کیا ہے اور جن ملازمین کیخلاف شکا یات ملیں ان کا ایک ڈویژن سے دوسرے ڈویژن تبادلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملازم کی کرپشن کے حوالے سے شکایات ملی تو اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں پی پی پی نے محکمہ تعمیرات میں کرپشن کی بنیاد رکھی تھی اور ان کے وزراء خود ٹھیکے لیکر کام کو ادھو را چھوڑ کر غا ئب ہوجاتے تھے‘ حکومت بننے کے بعد ہم نے اس محکمے کے اندر ڈسپلن پیدا کیا میرٹ پر کام شروع کیا، کر پشن کے دروازے بند کر دیئے، اس سے قبل ٹھیکے سر عام بکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے میرٹ کی بحا لی اور حق دار کو اس کا حق دیا ہے اور چو ر بازاری بند کر دی ہے، محکمے کے اندر کر پشن کی کو ئی گنجا ئش نہیں چھوڑی ہے۔ چھو ٹی چھوٹی شکایات ہیں، عنقریب ان شکایات کا موقع نہیں بھی دیا جا ئے گا اور محکمہ تعمیرات کو کر پشن سے پاک کیا جا ئے گا اور ہر کام میرٹ کے مطابق کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات میں تبادلوں کے حوالے سے اور کرپشن کے حوالے سے کو ئی شکایت نہیں ملی ہے، اگر شکا یت ملی تو ضرور ایکشن لیا جا ئے گا اور کسی کی حق تلفی نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :