عمان میں چینی ثقافتی مرکز قائم کیا جائیگا

اردنی وزارتی کونسل نے ایک معاہدے کے تحت مرکز کی اجازت دیدی

پیر 25 ستمبر 2017 13:22

عمان میں چینی ثقافتی مرکز قائم کیا جائیگا
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) اردنی وزراء کونسل نے ایک معاہدے کے تحت عمان میں چینی ثقافتی مرکز قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد چین اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں ،بالخصوص ثقافت کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کیلئے ہے ، یہ مرکز ایک غیر منافع ثقافتی ادارہ ہو گا جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو آگے بڑھانے کیلئے کام کرے گا ، چینی ثقافتی مرکز ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کریگا اور اس سلسلے میں وہ آرٹس ، تعلیم اور تفریحی پروگراموں پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا ۔

اردنی کابینہ کے مطابق ان پروگراموں میں سہولت پیدا کرنے کے لئے ماہرین چین اور اردن کی ثقافت کو متعارف کرانے کیلئے معلومات کا تبادلہ کریںگے ۔چینی سفارتخانے کے مطابق ستمبر 2016ء میں دونوں ممالک نے عمان میں چینی ثقافتی مرکز قائم کرنے کے سلسلے میںمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :