نواز شریف چاہتا ہے کہ اس کو گرفتار کیا جائے۔ سینیٹر اعتزاز احسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 13:01

نواز شریف چاہتا ہے کہ اس کو گرفتار کیا جائے۔ سینیٹر اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف چاہے گا کہ اس کو کچھ عرصہ کے لیے گرفتار کر لیا جائے ۔ ان کی خواہش تھی کہ میں لند ن سے واپس آنے پر جہاز سے اتروں اور مجھے پولیس پکڑ کر لے جائے ۔ اور پھر پولیس کی حراست میں میری تصاویر آئیں۔

(جاری ہے)

حالانکہ سچ یہ ہے کہ نواز شریف کو اگر گرفتار کر لیا جائے تو دس دن کے بعد نواز شریف جیل میں سب سے آرام دہ قیدی ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ چیف منسٹر جیل میں ملنے ہی آ جائے ۔یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم بھی نواز شریف سے جیل میں ملنے آ جائے۔نواز شریف کے لیے جیل میں کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔ ملک میں بہت سے ڈرامائی ایونٹس ہونے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: