میری کامیابی میرے شائقین کی بدولت ممکن ہوئی ہے‘عروہ حسین

’’نامعلوم افراد ٹو‘‘ اور پنجاب نہیں جائو گی‘‘ کی طرح میری نئی فلم ’’رنگریزا‘‘ بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی:انٹرویو

پیر 25 ستمبر 2017 13:17

میری کامیابی میرے شائقین کی بدولت ممکن ہوئی ہے‘عروہ حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ میری کامیابی میرے شائقین کی بدولت ممکن ہوئی ہے جنہوں نے ہمیشہ میری پرفارمنس کو پسند کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عروہ حسین کی عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں ’’نامعلوم افرادٹو‘‘ اور پنجاب نہیں جاؤنگی‘‘ عوام میں مقبول ہوگئیں، تاہم پنجاب نہیں جاؤنگی میں ان کے کردار دردانہ ایک مکالمہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور اس سے متعلق مختلف وائرل مزاحیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر گرد کررہی ہیں۔

ایک انٹرویو عروہ حسین کا کہنا ہے کہ میرے کردار کے مکالمہ کو جو شہرت ملی ہے وہ شاید ہی اب تک پاکستانی فلموں میں کسی اور مکالمہ کو ملی ہو، یہ میرے شائقین کی بدولت ممکن ہوا ہے جنہوں نے ہمیشہ میری پرفارمنس کو پسند کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :