سعودی حکومت کا ملازماوں کی خدمات فراہم کرنے والے آن لائن سسٹم کو متعارف کروانے کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 25 ستمبر 2017 12:41

سعودی حکومت کا ملازماوں کی خدمات فراہم کرنے والے آن لائن سسٹم کو متعارف ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25ستمبر 2017ء ):سعودی عرب کی وزارت محنت و افرادی قوت کا کہنا تھا کہ جلد ہی سعودیہ میں گھریلو ملازماؤں کی خدمات کے حصول کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا جائے گا ۔ آن لائن سسٹم گھریلو ملازماؤں کی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کی کمی کا باعث بنے گا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت محنت و افرادی قوت نے فیصلہ کیا ہے گھریلو ملازماؤں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے جلد ہی آن لائن سسٹم متعارف کروایا جائے گاجس کے ذریعے متعلقہ دفاتر کی خدمات حاصل کئے بغیر ہی خادماؤں کا حصول ممکن ہو گا ۔

(جاری ہے)

آن لائن سسٹم کے آنے سے ملک بھر میں ملازماؤں کی خدمات فراہم کرنے والے دفاتر کی تعداد میں کمی ہو گی ۔وزارت محنت کے نائب وزیر احمد کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کے شروع ہونے کے بعد کسی بھی قسم کے دفتر یا ڈیلر کی ضرورت باقی نہیں رہے گی ۔ابھی اس سسٹم کو شروع کرنے کی کوئی باقاعدہ تاریخ نہیں دی گئی لیکن ابھی سعودی حکام خادمائیں فراہم کرنے والے ممالک کو یہ بتانے میں مصروف ہیں کہ اس سسٹم کی موجودگی کس طرح سود مند ہے اور ملازماؤں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کیسے مدد فراہم کرے گا۔یاد رہے کہ ڈیلرز کے ذریعے ملازماوں کی فراہمی میں سنجیدہ مسائل کے بعد اس سسٹم کو متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔