مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان انتقال کر گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 12:36

مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان انتقال کر گئی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) : مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان انتقال کر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایمان آج صبح 4 بجکر 35 منٹ پر اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔ ایمان عبد العطی کو دنیا کی وزنی ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ بُرجیل اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق ایمان کی موت دل کے عارضے اور گُردوں کے ناکارہ ہونے کے باعث ہوئی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات واپس آنے پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کم ازکم 20 ڈاکٹرز ایمان کا معائنہ کرر ہے تھے۔ ایمان کے اہل خانہ نے بُرجیل اسپتال کے میڈیکل چیک اپ اور ایمان کی دیکھ بھال پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان اپنی سرجری کے لیے بھارت روانہ ہوئی تھی۔ جہاں بھارتی ڈاکٹرز نے ایمان کی سرجری تو کی لیکن سرجری کے فوراً بعد ہی ایمان کے کیس میں پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں۔ بھارتی ڈاکٹرز نے ایمان کا کیس خراب کیا تو نا اُمیدی کے عالم میں ایمان متحدہ عرب امارات واپس آ گئی جہاں بُرجیل اسپتال میں اس کا علاج جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :