نہ وزیر اعظم رہے نہ کوئی سرکاری عہدہ رہا ، پھر بھی نواز شریف کو وطن واپسی پر شاہانہ پروٹوکول دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 12:20

نہ وزیر اعظم رہے نہ کوئی سرکاری عہدہ رہا ، پھر بھی نواز شریف کو وطن واپسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) : سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف آج صبح لندن سے پاکستان واپس پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق وطن واپس آمد پر نواز شریف کو شاہانہ انداز میں پروٹوکول دیا گیا ۔ نواز شریف کی وطن آمد پر قانون کی بھی دھجیاں اُڑائی گئی۔ نواز شریف کے شاہی پروٹوکول میں 58 گاڑیاں موجود تھیں جن میں درجنوں سرکاری گاڑیاں تھیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کے شاہی پروٹوکول میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی موجود تھی۔ نواز شریف کی آمد کے پیش نظر بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو خالی کروالیا گیا جبکہ نواز شریف کو لینے آنے والی گاڑی رن وے تک لے جائی گئی اور نواز شریف مسافر لاﺅنج میں آنے کی بجائے رن وے سے ہی گاڑی میں بیٹھے۔ اس موقع پر کئی وزرا ، ن لیگی رہنما اور کارکنان ہاتھ باندھے کھڑے رہے۔ کچھ سیاسی تجزیہ کاروں نے نواز شریف کی آمد اور ان کے شاہی پروٹوکول کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :