پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار منیر حسین کی 22ویں برسی پرسون منائی جائیگی

پیر 25 ستمبر 2017 12:48

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار منیر حسین کی 22ویں برسی پرسون منائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار منیر حسین کی 22ویں برسی پرسوں ( بدھ ) منائی جائے گی ۔موسیقار صفدر حسین نے انہیںفلمی دنیا میں متعارف کروایا جن کی فلم ’’حاتم ‘‘کے لیے انہوں نے اپنا فلمی نغمہ ’’ تیرے محلوں کی چھائوں میں قرار اپنا لٹا بیٹھے ‘‘گایا اور پہلے ہی نغمے نے انہیںشہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔

اس کے بعد موسیقار رشید عطرے ، خواجہ خورشید انور اور اے حمید نے ان کی آواز سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ وہ پاکستان کے پہلے گلوکار تھے جنہیںبیک وقت اردو اور پنجابی فلموں میں کامیابی ملی تھی۔ ۔ انہوں نے اپنے 38 سالہ فلمی کیرئیر میں میںسات لاکھ، عشق لیلیٰ، نوراں، ہیر، مکھڑا ، نیازمانہ، بودی شاہ، عالم آرا، بچہ جمورا، ناجی، جھومر، ساتھی ، شمع ، سوہنی کمہارن ، سچے موتی ، گلفام ، گلبدن، سلمی ، آنچل ، شہید ، اولاد، دامن ، چوڑیاں ، آشیانہ سمیت 225کے قریب فلمی گیت گائے تھے جن میں بعض ناقابل فراموش اور سدا بہار گیت ہیں۔

(جاری ہے)

منیر حسین کے سگے ماموں رشید عطرے پاکستان کے عظیم ترین موسیقار تھے جبکہ ان کے خالہ زاد بھائی صفدر حسین بھی ایک اعلی پائے کے موسیقار جانے جاتے تھے ۔ اپنے انداز کا یہ منفرد گلوکار 27ستمبر 1995ء کو جہان فانی سے کوچ کر گیا ۔

متعلقہ عنوان :