کولڈ سٹورز میں مصالہ لگے پھل ،سبزیاں مضر صحت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

پیر 25 ستمبر 2017 12:48

کولڈ سٹورز میں مصالہ لگے پھل ،سبزیاں مضر صحت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) کولڈ سٹورز میں مصالہ لگے پھل اور سبزیاں مضر صحت ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ ماہرین صحت نے کولڈ سٹورز میں مصالہ لگے پھل اور سبزیاں مضر صحت قرار دے دئیے ہیں۔

متنان کے استعمال سے شہری جگر پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ،پھلوں کو پکانے کے لیے اسٹیلین گیس استعمال ہوتی ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔چند سال قبل پھلوں اور سبزیوں کو پکانے کے لیے تہہ خانوں کا استعمال ہوتا تھا جو مضر صحت نہ تھا۔لیکن اب کوئلے کا استعمال ہوتا ہے جس سے متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں۔