تحریک پاکستان کی نامور کارکن محترمہ فاطمہ صغرا لاہور میں انتقال کرگئیں

پیر 25 ستمبر 2017 12:48

تحریک پاکستان کی نامور کارکن محترمہ فاطمہ صغرا لاہور میں انتقال کرگئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) تحریک پاکستان کی نامور کارکن محترمہ فاطمہ صغرا لاہور میں انتقال کرگئیں، محترمہ فاطمہ صغرا نے 1947ء میں سول سیکرٹریٹ سے یونین جیک کا جھنڈا اتار کر مسلم لیگ کا جھنڈا لہرایا تھا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ تحریک پاکستان کی نامور خاتون کارکن محترمہ فاطمہ صغری اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں۔ محترمہ فاطمہ صغرا نے 1947ء میں سول سیکرٹریٹ سے یونین جیک کا جھنڈا اتار کر مسلم لیگ کا جھنڈا نصب کیا تھا اور اس کارنامے پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں قومی اعزاز کے ساتھ نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :