سی پیک کے تحت بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کرنے کیلئے چار نئی شاہراہیں تعمیر کی جائینگی

مشترکہ ورکنگ گروپ نے فنڈز کی بھی منظوری دیدی،دو شاہراہوں کے منصوبوں پر رواں سال ہی کام شروع کیا جائے گا

پیر 25 ستمبر 2017 12:48

سی پیک کے تحت بلوچستان کے دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں سے منسلک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستان میں چارنئی شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی جن سے صوبے کے دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کیاجائے گا۔دستاویزات کے مطابق اقتصادی راہداری ٹرانسپورٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ ورکنگ گروپ نے ان شاہرائوں کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دیدی ہے۔

ان میں دومنصوبے رواں سال شروع کئے جائیںگے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک 210کلومیٹرطویل سڑک اس سال چین کی مالی معاونت سے شروع کی جائے گی ۔اسی طرح 110کلومیٹر طویل خضدار بسیمہ روڈ پر کام بھی اسی سال شروع کیاجائے گا جس پر مجموعی طورپر 20ارب روپے لاگت آئے گی۔اس شاہراہ کی تعمیر سے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتیں فراہم ہوں گی ۔اس کے علاوہ ژوب کچلاغ روڈ بھی مغربی روٹ کااہم حصہ ہے جو اسلام آباد سے کوئٹہ تک رابطے کیلئے مختصر ترین سڑک ہے۔ 305کلومیٹر طویل چار رویہ شاہراہ کیلئے اراضی کے حصول کاکام بھی شروع کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :