Live Updates

عمران خان کو نئے مینڈیٹ کا بخار چڑھ گیا ،

پہلے خیبر پختونخوا ہ اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں اور مثال بنیں‘ پرویز رشید

پیر 25 ستمبر 2017 12:42

عمران خان کو نئے مینڈیٹ کا بخار چڑھ گیا ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کاقبل از وقت انتخابات کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ،پہلے وہ خیبر پختونخوا ہ اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان کو نئے مینڈیٹ کا بخار چڑھ گیا ہے، پہلے وہ خیبر پختونخوا ہ اسمبلی توڑ کر عوام سے رابطہ کریں اور مثال بنیں۔

انتخابات کا مطالبہ کرنے والے عمران خان پہلے پرویز خٹک سے اس کی تائید کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا ظلم، ناانصافی اور لاقانونیت ہمارے عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔ نواز شریف انتقامی کارروائی سے ڈرنے والے نہیں، 2018 ء کے انتخابات میں بھی نواز شریف کا جادو سر چڑھ کر بولے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات