پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے‘باز محمدخان

پیر 25 ستمبر 2017 12:42

پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے‘باز محمدخان
مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر باز محمد خان نے کہا ہے کہ پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔ انشاء الله عوامی نیشنل پارٹی2018کے عام انتخابات میں صوبے میں کلین سویپ کر کے نام نہاد تبدیلی کے نعروں کو ہمیشہ کیلئے دفن کریگی۔ آئین میں غیر جمہوری حکومت بنانے کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے نیک عمل خان(مرحوم) کے حجرہ میں کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا’انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے‘سینیٹر باز محمد خان نے کہا کہ آنے والے الیکشن کے لئے کافی پُر اُمید ہیں اور انشاء اللهاے این پی ہی پختونخواہ میں حکومت بناکر پشتونوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کا سفر جو کہ پچھلے چار سالوں سے رُکا ہوا ہیں دوبارہ شروع کرینگے۔