کھیل انسان کو بے شمار برائیوں سے بچاتے ہیں، اظہار خلیل

پیر 25 ستمبر 2017 12:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) اے این پی یونین کونسل سفید ڈھیری کے صدر اظہار خلیل نے کہا ہے کہ سپورٹس ایک ایسا شعبہ ہے جو انسان کو بے شمار برائیوں سے بچاتا ہے خاص طور پر سپورٹس آج کل کے نوجوانوں کیلئے بے حد ضروری ہے کیونکہ ایک صحت مند سرگرمی ہی کی وجہ سے انسان اپنے آپ کومعاشرتی برائیوں سے دور رکھ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویلیج کونسل نودیہہ بالا میں دوسرا شہید افتخار فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں تماشائیوں اور آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدر ہمایون خلیل ،نائب ناظم حاجی رحمان گل،یوتھ کونسلر خلیل خان اور فضل منیر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ جو بندہ سپورٹس سے پیار کرے گا وہ تعلیم اور صحت میں بھی اچھا ہوگا شہید افتخار نے ملک و قوم کے لئے جو قربانی دی ہے وہ ہماری لئے باعث فخر ہے اور آئندہ نسلوں تک یاد رکھی جائے گی اور شہید افتخار آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے واضح رہے کے پچھلے سال بھی یہ ٹورنامنٹ منعقد ہوا تھا جسے اہل علاقہ اور ٹور نامنٹ میں شامل ہونے والی ٹیموںنے خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :