فضائی کمپنی ادیل کی پہلی پرواز جدہ سے ریاض پہنچ گئی

پیر 25 ستمبر 2017 12:42

فضائی کمپنی ادیل کی پہلی پرواز جدہ سے ریاض پہنچ گئی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) سعودی فضائی کمپنی ’’ادیل‘‘ نے جدہ سے ریاض کے لئے پہلی کمرشل پرواز کے ذریعے کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی کمپنی ادیل نے پہلی پرواز سعودی عرب کے قومی دن (یوم الوطنی) کے موقع پر چلائی اور پہلی کمرشل فلائٹ جدہ سے ریاض پہنچ گئی۔ اس فضائی کمپنی کو 10 روز قبل ہی محکمہ شہری ہوابازی نے اجازت نامہ جاری کیا تھا۔ گزشتہ ماہ اگست میں کمپنی کا پہلا طیارہ ایئر بس اے ۔ 320جدہ پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :