جدہ عسفان کو شاہراہ میں تبدیل کرنے کا حکم

پیر 25 ستمبر 2017 12:39

جدہ عسفان کو شاہراہ میں تبدیل کرنے کا حکم
جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ جدہ عسفان روڈ کو شاہراہ میں تبدیل کر دیا جائی گا۔

(جاری ہے)

ایک سعودی اخبار کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جدہ عسفان روڈ کو شاہراہ میں تبدیل جبکہ الریاض سیکٹر کے لئے سڑکوں کو مزید کشادہ کیا جائے گا۔ انھوں نے وزارت نقل و حمل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں جدہ عسفان روڈ کو شاہراہ میں تبدیل اور الریاض سیکٹر کی تمام سڑکوں کو ٹھیک کریں۔ گورنر کا کہنا ہے کہ شہر میںآنے جانے کے تمام راستوں اور گلیوں کو بھی فوری طور پر درست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :