تربیلا ڈیم میں کی سطح1506.66فٹ ،

منگلا ڈیم میں 1210.30فٹ ہو گئی آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد شمار جاری

پیر 25 ستمبر 2017 12:39

تربیلا ڈیم میں کی سطح1506.66فٹ ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے حوالے سے اعداد شمار جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد61500 کیوسک اور اخرج 95000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد6700 کیوسک اور اخراج6700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد9300 کیوسک اور اخراج55000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 24800 کیوسک اور اخراج 9900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

تربیلا ڈیم میں پانی ا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ اور پانی کی موجودہ سطح1506.66فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورپیر کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.863 ملین ایکڑ فٹ رہا۔منگلا ڈیم میں کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 1210.30 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور پیر کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.055 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :