ایران کا میزائل تجربہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

ایرانی میزائل تجربے نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا،بیان

پیر 25 ستمبر 2017 12:36

ایران کا میزائل تجربہ اشتعال انگیزی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل ٹیسٹ امریکا اور اٴْس کے اتحادیوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران ایک سپر پاور بننے کی کوشش میں ہے۔ لیبرمان کے مطابق ایرانی میزائل تجربے نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور یہ دنیا کی دوسری جمہوری اقوام کے لیے بھی خطرناک فعل ہے۔

متعلقہ عنوان :