سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی، ن لیگی کارکنان نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) : سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف آج صبح وطن واپس پہنچے ۔ وطن واپسی پر ن لیگی کارکنان اپنے قائد کا استقبال کرنے ائیر پورٹ تو پہنچے لیکن کارکنان نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں۔ جی ہاں! نواز شریف کو لینے گئے ن لیگی کارکنان جہاز تک آن پہنچے۔

(جاری ہے)

یہ وہ ایریا ہے جہاں پروٹوکول آفیسرز، وزرا، ائیر پورٹ کے سکیورٹی حکام اور جہاز کے عملے کے علاوہ کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

کارکنان نے اپنے قائد نواز شریف کو پُر تپاک استقبال کیا اور ان کی وطن واپسی پر خوب نعرے بازی بھی کی۔ البتہ ن لیگی کارکنان کی جانب سے قانون کی سخت خلاف ورزی پر تاحال کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ ن لیگی کارکنان کی جہاز تک آن پہنچنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :