وٹس ایپ نے غیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 ستمبر 2017 11:58

وٹس ایپ نے غیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف ..
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2017ء) : معروف میسیجنگ سروس وٹس ایپ نے غیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے والا نیا اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس نئے فیچر کے ساتھ ساتھ وٹس ایپ انتظامیہ نے ایک اسٹوریج فیچر بھی متعارف کروایا ہے۔ جسے استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے وٹس ایپ کے پیغامات، ویڈیوز، تصاویر اور آڈیو پیغامات کی استعمال شدہ اسٹوریج معلوم کر سکتے ہیں۔

آپ اپنے وٹس ایپ میں ہر چیٹ کی استعمال شدہ اسٹوریج کو بآسانی معلوم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے زیادہ تر وٹس ایپ گروپ استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہو سکتے ہیں، چونکہ وٹس ایپ گروپس میں اکثر ہی غیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوتی ہیں لہٰذا اس نئے پیج کو استعمال کرتے ہوئے غیر ضروری تصاویر اور ویڈیو کو بآسانی ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے وٹس ایپ کی Settingsمیں جا کر Data and storage usageمیں جائیں اور نئے پیج پر Storage usageمیں جائیں ۔ اس پیج پر آپ اپنی تمام چیٹس کی استعمال شدہ اسٹوریج کو دیکھ سکیں گے۔ جو چیٹ سب سے زیادہ اسٹوریج استعمال کر رہی ہو گی وہ سب سے اوپر ہو گی۔ یہ فیچر وٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.17.340 میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :