تربت سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ،

لاشوں کی شناخت ارشاد، ولید اور عامر کے نام سے کی گئی

پیر 25 ستمبر 2017 12:36

تربت سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ،
تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) بلوچستان کے ضلع تربت سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ، لاشوں کی شناخت ارشاد، ولید اور عامر کے نام سے کی گئی ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کی شناخت ارشاد، ولید اور عامر کے نام سے کی گئی ہے جب کہ تمام افراد کی لاشیں سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔