میرے موکل عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے ،

کیس میں نیب سے پلی بارگین کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،عدالت سے فرد جرم عائد کرنے میں 7 دن کی مہلت مانگی ، یہ ہمارا قانونی حق ہے لیکن ہمیں قانونی حق نہیں دیا گیا وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 25 ستمبر 2017 12:24

میرے موکل عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل امجد پرویز نے کہا ہے کہ ان کے موکل نے عدالتی حکم کی تعمیل کی ہے اور عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔کیس میں نیب سے پلی بارگین کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،عدالت سے فرد جرم عائد کرنے میں 7 دن کی مہلت مانگی جو ہمارا قانونی حق ہے لیکن ہمیں قانونی حق نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کیس کی سماعت ستائیں ستمبر کو ہو گی اور آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کی جائیگی۔وزیر خزانہ نے عدالتی حکم کی تعمیل کی اور عدالت کے سامنے پیش ہوئے وہ آئندہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے پانچ ملین کا شورٹی بانڈ جمع کروانے کا کہا ہے ۔اگلی سماعت میں شورٹی بانڈ جمع کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کے لئے قانونی تقاضوں کے مطابق سات دن کا وقت ملنا چاہیے تہا۔عدالت نے اس حوالے سے ہماری استدعا مسترد کردی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کیس میں نیب سے پلی بارگین کسی صورت نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :